Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بھارتیہ جنتا پارٹی کا مشن پنجاب در اصل بم دھماکے کرانا ہے:سنجے سنگھ

بی جے پی مقصد امن و امان خراب کرنا اور لوگوں کو آپس میں لڑانا ہے

نئی دہلی، 7مئی(میرا وطن نیوز)
پنجاب کے جالندھر اور امرتسر میں ہوئے بم دھماکوں پر سیاست کر رہی بی جے پی پر عام آدمی پارٹی نے جوابی حملہ کیا ہے۔ آپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ مغربی بنگال کا انتخاب لوٹنے کے بعد بی جے پی اب کہہ رہی ہے کہ اگلا نشانہ پنجاب ہے۔ پنجاب میں بم دھماکے کرا کے امن و امان خرا ب کرنا اور لوگوں میں نفرت و جھگڑے پیدا کرنا ہی بی جے پی کا مشن پنجاب ہے۔ امرتسر اور جالندھر میں جو بم دھماکے ہوئے، وہ بی جے پی کی انتخابی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔
آپ ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی اور آئی ایس آئی کے درمیا ن گہرے تعلقات ہیں۔ بی جے پی آئی ایس آئی کے ذریعہ ملک میں بم دھماکے کرانے اور امن و سکون خر اب کرنے کا کام کرتی ہے۔ لیکن پنجاب میں بی جے پی کی نفرت کی سیاست کامیاب نہیں ہوگی۔ اگر پنجاب کا امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو وہاں کی عوام منہ توڑ جواب دے گی۔
اس موقع پرسنجے سنگھ نے کہا کہ بدھ کوپنجاب میں دو مقامات پر بم دھماکے ہوئے اور اس کے بعد بی جے پی بوکھلاہٹ میں بیان بازی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017کے پنجاب اسمبلی انتخابات سے پہلے، جب وہاں اکالی دل اور بی جے پی کی حکومت تھی، تب بھی موڑ میں اسی طرح کا دھماکہ کرایا گیا تھا، لیکن آج تک اس کی حقیقت سامنے نہیں آئی۔ اس وقت سرکار بی جے پی اور اکالی دل کی تھی ۔اب جب یہ دھماکے ہوئے ہیں تو مغربی بنگال کے انتخابات کے فوراً بعد بی جے پی کہہ رہی ہے کہ اب ان کا مشن پنجاب ہے۔ بی جے پی کا مشن پنجاب دراصل پنجاب میں دھماکے کرانا، امن خراب کرنا، نفرت پھیلانا اور لوگوں میں فساد کرانا ہے۔
سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی والے سوال اٹھا رہے ہیں کہ انہیں آئی ایس آئی سے کیسے جوڑا جا رہا ہے، جبکہ بی جے پی کا آئی ایس آئی کے ساتھ پرانا تعلق رہا ہے۔ پلوامہ حملے میں ہمارے جوان شہید ہوئے ، لیکن آج تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ 350کلو آر ڈی ایکس ہندوستان کی سرحد میں کیسے داخل ہوا۔ پہلگام میں ہماری بہنوں کی مانگ کا سندور اجاڑ دیا گیا، آپریشن سندور بھی ہو گیا، مگر آج تک یہ جوا ب نہیں ملا کہ وہاں سے سکیورٹی کس کے حکم پر ہٹائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سرکار اور جموں و کشمیر کی قانون و انتظامیہ بی جے پی کے ہاتھ میں ہے، پھر بھی وہاں سے سکیورٹی ہٹا دی گئی۔ دہشت گرد آئے، لوگوں کو قتل کیا اور فرار ہو گئے، لیکن آج تک یہ جواب نہیں ملا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *