Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی 22ویں کامن ویلتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2026 کی میزبانی کرے گا:وزیر اعلیٰ

27 جولائی سے 2 اگست تک تیاگراج اسٹیڈیم میں بین الاقوامی چیمپئن شپ کا انعقاد

نئی دہلی،7 مئی (میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے 22ویں کامن ویلتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2026 (CTTC 2026) کا باضابطہ اعلان کیا۔ یہ باوقار بین الاقوامی مقابلہ 27 جولائی سے 2 اگست تک نئی دہلی کے تیاگراج اسٹیڈیم میں منعقد ہونا ہے۔ اس موقع پر کابینی وزیر آشیش سود، محکمہ کھیل کے سینئر افسران، کامن ویلتھ ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے چیئرمین وویک کوہلی، کامن ویلتھ ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صلاح کار برجیش ماتھر ،ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا (ٹی ٹی ایف آئی) کے نائب صدر راجیو دگل، دہلی اسٹیٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی نائب صدر دیپالی گپتا، دہلی اسٹیٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری بلبیر سنگھ اور دروناچاریہ ایوارڈ یافتہ سندیپ گپتا سمیت کھیل جگت سے جڑے کے کئی دیگر معززین موجود تھے۔
دہلی سرکاراور ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا (TTFI) کے مشترکہ اشتراک سے منعقد ہونے والی اس چیمپئن شپ کو دارالحکومت میں بین الاقوامی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کی واپسی کی علامت کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔ انگلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ملائیشیا، سنگاپور، سکاٹ لینڈ، ویلز، نائجیریا، کینیا، جمیکا، اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو سمیت 35 سے زیادہ دولت مشترکہ ممالک کے کھلاڑی اور مندوبین اس مقابلے میں شرکت کریں گے۔
یہ دولت مشترکہ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے اب تک منعقد ہونے والے سب سے بڑے ایڈیشن میں سے ایک ہونے کی توقع ہے۔ سات دنوں پر محیط اس مقابلے میں مختلف زمروں میں سنسنی خیز مقابلے ہوں گے، جس کا اختتام 2 اگست کو شاندار فائنل میں ہوگا۔ ٹکٹنگ، رضاکاروں کی شرکت اور میچ کا تفصیلی شیڈول آنے والے دنوں میں جاری کیا جائے گا۔
اس موقع پروزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی نے طویل عرصے سے عالمی سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کی کامیابی سے میزبانی کی ہے اور آنے والی کامن ویلتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ عالمی کھیلوں کے نقشے پرراجدھانی کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرے گی۔ کابینہ وزیر آشیش سود نے کہا کہ اس طرح کے بین الاقوامی سطح کے ایونٹس نہ صرف دہلی کی عالمی کھیلوں کی شناخت کو تقویت دیں گے بلکہ نوجوانوں میں کھیلوں میں جوش و خروش اور شرکت کو بھی فروغ دیں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *