Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں مرحوم ڈاکٹر ذاکرحسین کی ستاونویں برسی منائی گئی

وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف نے مرحوم کو گلہائے عقیدت پیش کیا

نئی دہلی ،4مئی (میرا وطن نیوز )
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سابق صدر جمہوریہ ہند اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق امیر جامعہ و سابق شیخ الجا معہ مرحوم ڈاکٹر ذاکر حسین کی ستاونویں برسی منائی گئی۔ وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف انہیں گلہا ئے عقید ت نذ ر کرنے کے لیے یونیورسٹی کے دیگر عہدیداران،طلبہ،غیرتدریسی عملہ کے ساتھ مقبرے پر پہنچے ۔اس دوران ہمالیہ ڈرگس گروپ کے صدر ڈاکٹر سید فاروق نے جامعہ واقع مقبرے پر پہنچ کر مرحو م کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر ، سابق مرکزی وزیراور انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر معروف وکیل سلمان خورشید نے بھی وائس چانسلرپروفیسر مظہر آصف کی موجودگی میں مرحوم ڈاکٹر حسین کے مقبر ے پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔اس دوران مرحو م ڈاکٹر ذاکر حسین کے کنبہ کے اراکین نے مر حوم کے مقبرے پر پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا ۔مرحوم ڈاکٹر ذاکر حسین کی یاد میں ان کے مقبرے پر ایک خصوصی دعائیہ مجلس بھی منعقد ہوئی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *