Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

‘کیچ دی رین – جہاں گرے، جب گرے، اسے وہاں محفوظ کریں’: قوم کےلئے سمت اور عہد:وزیر اعلیٰ

پانی کی بچت کریں، بل کم کریں: دہلی سرکار رین واٹر ہارویسٹنگ پر 10فیصد چھوٹ دے گی سرکار

مشرقی دہلی کے روہتاش نگر اسمبلی حلقہ میں اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا کی صدارت میں تقریب منعقد

نئی دہلی،یکم مئی (میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو منعقد تقریب میں ’کیچ دی رین 2026′ مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے بار ش کے پانی کا ذخیرہ کرنے اور زمینی پانی کو ری چارج کرنے کے مقصد سے مہم ’نیرا‘ کو بھی لانچ کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’کیچ دی رین – جہاں گرے، جب گرے، وہاں اسے محفوظ کرو‘ محض نعرہ نہیں ہے بلکہ پوری قوم کے لیے رہنمائی اور پختہ عزم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پانی صرف ایک وسیلہ نہیں ہے۔ یہ زندگی کی بنیاد ہے، معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اور آنے والی نسلوں کی بقا کی ضما نت ہے۔
دہلی جل بورڈ کے زیر اہتمام منعقد تقریب میں وزیر آبی پرویش صاحب سنگھ، ایم پی بانسری سوراج اور ایم ایل اے انل کمار شرماکے ساتھ ساتھ طلباءکی ایک بڑی تعدادموجود تھی۔وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ مہم کی تاثیر کو یقینی بنانے کے لیے 100 مربع میٹر یا اس سے زیادہ تعمیر شدہ ر قبہ والی تمام عمارتوں کے لیے بارش کے پانی کے ذخیرہ کرنے کے نظام کی تنصیب کو لازمی قرار دیا جا ئے گا۔ اس سمت میں پہل کرنے والے شہریوں کو ان کے پانی کے بلوں میں 10 فیصد تک کی چھوٹ دی جائے گی۔ دہلی جل بورڈ اس طرح کے سسٹم کی تنصیب کے لیے تکنیکی مدد کے ساتھ 50ہزار تک کی سبسڈی بھی فراہم کر رہا ہے۔
مشرقی دہلی کے روہتاش نگر اسمبلی حلقہ میں بارش کے پانی کو جمع کرنے کے منصوبے کو لے کر تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا نے کی ۔جبکہ کابینہ وزیر کپل مشرا نے دہلی جل بورڈ اسٹور ،ایل آئی جی -ایم آئی جی فلیٹس ،ایسٹ آف لونی روڈ منصوبے کی شروعات کی ۔اس موقع پر رو ہتاش نگر کے ایم ایل اے جتیندر مہاجن موجود تھے۔ اس موقع پر پانی کے تحفظ کے لیے آسان لیکن مو ثر اقدامات کو بھی اجاگر کیا گیا، جیسے چھتوں پر بارش کے پانی کو پائپ کے ذریعہ زمین میں پہنچانا، ریچا رج گڑھوں اور چیک ڈیموں کا استعمال، اسٹوریج ٹینکوں میں پانی ذخیرہ کرنا، لیک ہو نے والے نلکو ں کی فوری مرمت، اور گھریلو سرگرمیوں میں پانی کے محدود اور منصفانہ استعمال کو استعمال کرناشامل ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *