
نئی دہلی، یکم مئی (میرا وطن نیوز)
دہلی کی ڈپٹی میئر ڈاکٹر مونیکا پنت نے جمعہ کو کرکڑڈوما کے وارڈ نمبر 206 آنند وہار میں واقع ڈی ڈی اے مارکیٹ کا اچانک معائنہ کیا اور غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کی۔ معائنہ کے دوران ناجائز تجاوزات کو موقع پر ہٹایا گیا اور متعلقہ محکموں کو فوری طور پر سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اس موقع پر ڈاکٹر مونیکا پنت نے کہا کہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ غفلت برتنے والے اہلکاروں کا احتساب کیا جائے گا۔ انہوں نے افسروں کو خبردار کیا کہ اگر مستقبل میں دوبارہ ایسی بے قاعدگیوں کا پتہ چلا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوںنے علاقے میں باقاعدہ نگرانی، صفائی ستھرائی اور نظم و نسق برقرار رکھنے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کیں۔
ڈپٹی میئر نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن ’زیرو ٹالرنس‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور راجدھانی کو تجاو ز ات سے پاک، صاف ستھرا اور منظم بنانے کے لیے مسلسل مہم چلا رہی ہے۔ انہوں نے افسروں کو ہدا یت دی کہ وہ مفاد عامہ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہر سطح پر سختی اور شفافیت کو یقینی بنائیں۔
No Comments: