
نئی دہلی، 26 اپریل (میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ بجلی ،کیبل اور انٹر نیٹ کے تاروں سمیت سر کے اوپر لکٹتے تا ر ،پچھلے کئی سالوں سے پوری راجدھانی میں لوگوں کی جان اور عمارتوں کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں ۔اس کی وجہ عام آدمی پارٹی اور اب بی جے پی کی لگاتار سرکاروں کی لا پرواہی اور سرد مہری ہے ،کیونکہ
ان سرکاروں نے کبھی بھی ان الجھے ہوئے تاروں کو ٹھیک سے ڈھکنے یا ہٹانے کی زحمت نہیں کی ،اسی لا پرواپی کے چلتے ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتہ رہ گیا ،جب مشرقی دہلی کے لکشمی نگر واقع رمیش پارک کی ایک عمارت کے 14فلیٹس جل کر خاک ہوگئے ،یہ آگ تب لگی جب شدید گرمی کی وجہ سے اوپر لکٹتے تاروں سے نکلی چنگاریوں نے ٹرانسفار مر میں آگ لگا دی ۔
اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی کی مختلف کالونیوں کے رہائشی مسلسل شکایت کرتے ر ہے ہیں کہ یہ لٹکتی ہوئی تاریں موٹرسائیکلوں، پیدل چلنے والوں، فلیٹ کے رہائشیوں اور یہاں تک کہ پوری ہاو ¿ سنگ سوسائٹیوں کی زندگیوں کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز، کیبل آپریٹرز، اور یہاں تک کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے چھوڑی گئی زیادہ تر تاریں – بشمول ’لائیو‘تاریں – ہوا میں غیر یقینی طور پر لٹکی ہوئی ہیں۔ گرمی کی لہروں کے دوران، ان تاروں سے چنگاریاں نکلتی ہیں، جس سے حادثات ہوتے ہیں جن سے بچا جا سکتا تھا۔ ایسے حادثات کو تب ہی روکا جا سکتا ہے جب سرکاری ادارے ان تاروں کو ہٹانے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔
No Comments: