
نئی دہلی، 20اپریل(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے گارگی خواتین کالج میں ہنگامہ آرائی کرنے والے اے بی وی پی سے وابستہ غنڈوں کے خلاف اب تک ایف آئی آر درج نہ ہونے پر ایک بار پھر لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گارگی خواتین کالج میں پیش آئے واقعہ کے لیے ایل جی اور سی ایم ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر ایف آئی آر کب تک درج ہوگی؟
انہوں نے کہا کہ صرف چھولے بھٹورے اور جلیبی کے ویڈیوز دکھانا حکمرانی نہیں ہے۔ جین-زی کو آ پ کے پسندیدہ اسنیکس کے بارے میں جاننے کی ضرورت نہیں ہے، گارگی کالج کی طالبات جوابدہی چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل جی اور پولیس کمشنر کو خط لکھنے کے باوجود گارگی کالج میں ہنگامہ کرنے والے اے بی وی پی کے غنڈوں کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ ایل جی دہلی کو لڑکیوں کے لیے محفوظ بنانے کی بات تو کرتے ہیں، مگر اے بی وی پی کے غنڈوں پر ایف آئی آر درج کرانے کے خواہاں نہیں ہیں۔
No Comments: