Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

گارگی ویمن کالج میں غنڈہ گردی کرنے والے بی جے پی ،اے بی وی پی سے جڑے ہیں

آپ لیڈروں نے لگایا الزام ،اس وجہ سے ملزمان پر پولیس ایف آئی درج نہیں کر رہی ہے

نئی دہلی، 19اپریل(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے 17اپریل کو گارگی ویمن کالج میں غنڈہ گردی کرنے والے اے بی وی پی کارکنوں کے خلاف اب تک پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہ ہونے پر سوال اٹھایا ہے۔ آپ کے ایم ایل اے سنجیو جھا نے کہا کہ دہلی یونیورسٹی کے گارگی کالج میں اے بی وی پی سے جڑے کچھ لڑکو ں نے غنڈہ گردی کی۔ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ پولیس اب تک خاموش کیوں ہے؟ کیا کارروائی اس لیے نہیں ہو رہی کیونکہ ملزمان بی جے پیاے بی وی پی سے جڑے ہیں؟ پارٹی ہیڈ کوارٹر میںآپ کے لیڈر اور ایم ایل اے سنجیو جھا ،کلدیپ کمار اورپارٹی ترجمان پرینکا ککڑ اس مدعے پر پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔
آپ کے لیڈروں نے سوال کیا کہ کیا اگر کوئی بی جے پی میں ہے تو اسے غنڈہ گردی اور لڑکیوں سے بد تمیز ی کرنے کا لائسنس مل جاتا ہے؟ عام آدمی پارٹی کو امید ہے کہ دہلی پولیس فوری طور پر ایف آئی آ ر درج کر کے غیر جانبدارانہ کارروائی کرے گی۔ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ سب نے دیکھا کہ 17اپریل کو دہلی یونیورسٹی کے گارگی کالج، جو ایک خواتین کا کالج ہے، وہاں اے بی وی پی کے لڑکوں نے کس طرح مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے اور ہنگامہ آرائی و بد تمیز ی کرنے کی کوشش کی۔ حالات ایسے ہو گئے کہ گارگی کالج کی تمام طالبات جمع ہو گئیں اور ان غنڈوں کو باہر نکالنے کی کوشش کی۔
انہوںنے کہا کہ جب یہ لڑکے مرکزی دروازہ توڑ رہے تھے تو دہلی پولیس وہاں خاموش تماشائی بنی کھڑ ی تھی اور وہ پولیس کے سامنے ہی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔ جب طالبات جمع ہوئیں تو پو لیس ا نہی لڑکوں کو تحفظ فراہم کر رہی تھی جو کالج کے اندر جا کر بدتمیزی، بدمعاشی اور غنڈہ گردی کر ر ہے تھے۔ اگر اس طرح کے عناصر کو پولیس تحفظ دے گی، اور وہ بھی صرف اس لیے کہ وہ اے بی وی پی سے جڑ ے ہیں جو بی جے پی کی ایک اکائی ہے، تو یہ انتہائی تشویشناک بات ہے۔
آپ لیڈروں نے وزیر اعلیٰ، ایل جی اور پولیس کمشنر سے اپیل کرتا ہوں کہ ان تمام لڑکوں کی شناخت ہو چکی ہے اور سب جانتے ہیں کہ وہ کون ہیں۔ اگر آج ان کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی گئی تو ان کی یہ حرکتیں مزید بڑھیں گی

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *