
نئی دہلی ،19اپریل (میرا وطن نیوز)
نجف گڑھ وارڈ کے کونسلر اور ایجوکیشن کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین امت کھرکھری نے متراﺅ گاو ¿ں کو چیتن وہا ر سے جوڑنے والی مرکزی سڑک کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر علاقے کے بزرگ شہریوں اور عما ئد ین نے ناریل توڑنے کی روایتی رسم کے ذریعے سڑک کا باقاعدہ آغاز کیا۔اس سڑک کی تعمیر سے علا قہ مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گا۔ انہوں نے بتایا یہ سڑک نہ صرف مترو گاو ¿ں اور چیتن وہار کے درمیا ن براہ را ست را بطہ قائم کرے گی بلکہ آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کے لیے سفر کو زیادہ آسان اور محفوظ بنائے گی۔
اس موقع پرکونسلر امت کھرکھری نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد علاقے کے لوگوںکو بہتر بنیادی سہولیا ت فراہم کرنا ہے۔ ایم سی ڈی کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام ترقیاتی منصو بوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیا ر کو اولین تر جیح دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ نجف گڑھ علاقے کی ہمہ گیر ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہیں اور مستقبل میں بھی عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے ۔ تقریب میں علاقے کے سرکردہ شخصیا ت، سماجی کارکنان، مقامی رہائشیوں اور اہم کمیونٹی کارکنوں نے شرکت کی۔
No Comments: