
نئی دہلی، 09 اپریل(میرا وطن نیوز )
صحت عامہ کے شعبے میں انتظامی کارروائی کے لیے ایک مخصوص ٹائم لائن طے کرتے ہوئے دہلی اسمبلی سکریٹریٹ نے تمام متعلقہ محکموں کو پبلک اکاو ¿نٹس کمیٹی (پی اے سی ) کی سفارشات کو لاگو کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ ہدایت 31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والے سال کے لیے ’صحت عامہ کے بنیاد ی ڈھانچے اور صحت کی خدمات کے انتظام’ پر ہندوستان کے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی طرف سے کیے گئے آڈٹ کے حوالے سے پہلی رپورٹ پر مبنی ہے۔ تمام محکموں کو 31 جولائی، 2026 کو واضح طور پر جون 2026 میں ’ایکشن ٹیکن رپورٹ‘ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
آڈٹ مشاہدات کو قابل عمل نتائج میں تبدیل کرنے کے اقدام کا اشارہ دیتے ہوئے یہ ہدایت ایوان کی طرف سے رپورٹ کی باضابطہ منظوری کے بعد جاری کی گئی۔اسپیکر نے وسیع تر مقصد پر زور دیتے ہوئے صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، خدمات کی رسائی کو بڑھانے اور سبھی کے لیے معیاری طبی دیکھ بھال کی مساوی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوششوں پر زور دیا۔
ان ہدایات کو ایگزیکٹو سطح پر آگے بڑھاتے ہوئے دہلی سرکارکے وزیر صحت اور محکمہ صحت اور خاندانی بہبو د کے سکریٹری کو باضابطہ خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ یہ خطوط کمیٹی کے نتائج اور سفارشات کے حوالے سے ایک جامع اور وقتی جواب طلب کرتے ہیں۔
No Comments: