Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جماعت اسلامی ہند نے امریکہ ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا

خطہ میںپائیدار امن اور جنگی جرائم پر جواب دہی کےلئے سنجیدہ اقدامات کی اپیل

نئی دہلی،8اپریل (میرا وطن نیوز )
جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک اہم اور ضروری پیش رفت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ بندی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب تنازع خطرناک حد تک شدت اختیا ر کر چکا تھا اور اس کے باعث خطے سمیت پوری دنیا میں گہری تشویش پائی جا رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ کیونکہ یہ ایک ضروری وقفہ ہے جس نے معصوم جانوں کے مزید نقصان کو روکا ہے اور ایک بڑے انسانی بحران کو ٹال دیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی ہند نے تمام فریقین سے اپیل کی کہ وہ جنگ بندی کی روح اور اس کے تقاضوں کا مکمل احترام کریں، سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہوں اور ایک جامع اور دیرپا حل کی جانب پیش رفت کریں۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوا نین کے خلاف ورزیوں پر جوابدہی کو یقینی بنائے۔ ساتھ ہی حکومتِ ہند سے اپیل کی کہ وہ امن کے قیام کے لیے فعال، متوازن اور اصولی کردار ادا کرے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *