
اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام بدھ کوشام 4بجے سے 4:45بجے تک نثر کیا جائے گا
ایڈووکیٹ جھلک شرما اور صحافی ارشد فریدی بطور مہمان خصوصی پروگرام میں شریک ہوں گے
نئی دہلی،7اپریل (میرا وطن نیوز )
سرکاری ٹیلی ویزن دور درشن ملک اور دنیا بھر کے اپنے مداحوںکی خدمت میںایک نیا پروگرام شروع کر نے جا رہا ہے ۔ ڈی ڈی اردو پر ’اپنا ملک اپنا آئین‘ عنوان سے اپنی ایک الگ نوعیت کا پہلا پروگرا م آ ئند ہ بد ھ کو شام 4بجے سے 4:45بجے تک لائیو نثر کیا جائے گا ۔ اس پروگرام کا موضوع ’فریڈم آ ف اسپیچ واز اکاﺅ نٹیبلٹی ان دی ڈجیٹل ایرا ‘ ہے ۔ اس پروگرام میں مختلف شعبوں سے وابستہ ماہر شخصیا ت کو شامل کیا جا رہا ہے تاکہ ہر عام اور خاص ماہرین کے تجربات سے استفادہ حاصل کر سکیں ۔
ڈی ڈی اردو پر 9اپریل بروز بدھ سے پہلی بار شروع ہورہے پروگرام میں دو اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے جو الگ الگ شعبوں سے تعلق رکھتی ہیں ۔جن میں ایک مہمان محترمہ جھلک شرما وکالت کے پیشہ سے جڑی ہوئی ہے تو دوسری شخصیت محترم ارشد فریدی صحافت کے پیشہ وابستہ ہیں ۔
اس پروگرام کی مہمان خصوصی دہلی ہائی کورٹ کی ایڈووکیٹ جھلک شرما ہوں گی جو ایکولاس لیگل لا فرم میں سینئر پارٹنرکے سا تھ لا اسٹریٹ جرنل میں منیجنگ پارٹنر ہیں ۔ایڈووکیٹ جھلک شرما نے اپنی اعلیٰ تعلیم بی بی اے ایل ایل بی (ایچ)، ایل ایل ایم (یو ایس اے)، ہار ورڈ بزنس اسکول سے انٹر پرینیور شپ ضروریات میں ڈپلومہ اور مغربی بنگال نیشنل لاءیونیورسٹی آف جوریڈیکل سائنسز، کولکتہ سے کارو باری انتظامیہ اور کاروباری قانون میں ڈپلومہ کیا ہے۔
پروگرام کے دوسرے مہمان خصوصی اعلیٰ تعلیم یافتہ ایم ایس اسٹیٹسٹکس ارشد فریدی(سینئر صحافی ) ہیں ۔وہ پچھلے تقریباً دس سالوں سے اردو او ر ہندی کے اخبار ات شائع کر کے عوام کی خدمت کر نے کے سا تھ ان کے مسائل کو ایوانوں تک پہنچا نے کا کام مضبوطی کے ساتھ کر رہے ہیں ۔مسٹر ارشد فریدی اردو اخبار ’روزنامہ میرا وطن‘ اور ہندی اخبار ’میٹرو میڈیا‘ کے چیف ایڈیٹر ہیں ۔ اس سے قبل ارشد فریدی ملک کے مشہور و معروف ہندی اخبارات ’امر اجالا ‘،دینک جاگرن اور راشٹریہ سہارا میں بطور اسپیشل کورسپونڈینٹ عہدے پر فرائض انجام دے چکے ہیں ۔
No Comments: