
18 اپریل سے حج پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ 20 مئی تک کل 54 دروازوں سے تقریباً21100عازمین کی روانگی
نئی دہلی 1 اپریل ( میرا وطن نیوز) حج 2026 کے لیے دہلی امبارکیسن سے پروازوں کا سلسلہ آیندہ 18 اپریل سے شروع ہو رہا ہے اور 20مئی تک جاری رہے گا۔ اس درمیان عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کر نے کے لیے مختلف سطحوں پر کام کیے جا رہے ہیں اور اسی ضمن میں دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں کی صدارت میں ایک اہم انتظامی میٹینگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹینگ میں دہلی ایر پورٹ اتھارٹی، دلی پولیس،سی آئی ایس ایف، امیگریشن اور کسٹم وغیرہ مختلف متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی،ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی، حج کمیٹی آف انڈیا لائزن آفیسر سلطان احمد بھی موجود تھے۔ میٹینگ میں عازمین کی روانگی اور واپسی کے متعلق کیی اہم فیصلے لیے گیے اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ عازمین حج اور ان کو روانہ کرنے کے لیے آنے والے احباب و متعلقین کو کسی طرح کی کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
واضح ہو کہ اس سال سعودی ایر لائن کی کل 54 پروازوں سے ریاست دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے مختلف صوبوں کے تقریباً 21100 عازمین حج مقدس سفر حج کے لیے مدینہ منورہ اور جدہ کے راستے مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس سال دہلی امبارکیسن سے سفر حج کے لیے پہلے مرحلے کی 31 پروازوں سے 12240 عازمینِ حج مدینہ منورہ کے لیے جبکہ دوسرے مرحلے کی 23 پروازوں سے 8860 عازمین حج مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوں گے۔جبکہ ریاست دہلی کے عازمین3196ہے۔ اس سال پہلی دفعہ شروع ہونے والے قلیل مدتی حج پر جانے والے عازمین کے لیے 19 اور 20 مئی کو روانہ ہو نے والی کل5 پروازوں سیتقریباً 2000عازمین بیس روزہ قلیل مدتی حج کے لیے روانہ ہونگے۔
No Comments: