
نئی دہلی،31مارچ (میرا وطن نیوز )
نیشنل اکالی دل نے پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں مسلسل اضافہ اور والدین پر دباو ¿ ڈا لنے کے معاملے پر شدیدناراضگی ظاہر کی ہے۔ اسکول انتظامیہ کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے پار ٹی کے قومی صدر پرمجیت سنگھ پما نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو اپنے من مانی طرز عمل کو ختم کرنا چاہیے۔ بصو رت دیگر پارٹی سڑکوں پر آکر زبردست احتجاج کرے گی۔
پما نے زور دے کر کہا کہ بچوں اور ان کے والدین کو غیر ضروری ایذا رسانی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے – ایسی صورتحال جو کسی بھی حالت میں ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ تعلیم کے نام پر مالی بوجھ ڈالنا غلط ہے اور اسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔
اس موقع پرپارٹی کے قومی سکریٹری، وکرانت موہن اور دہلی کے ریاستی صدر، کلدیپ سنگھ مارواہ نے بھی اسکولوں کے کام کاج پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر حالات جلد بہتر نہیں ہوتے ہیں، تو نیشنل اکالی دل سخت کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائے گا
No Comments: