Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

قرول باغ زون میںنئے تعمیر شدہ میونسپل پرائمری اسکول کا افتتاح

نئی دہلی ،30مارچ (میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن کے تحت قرول باغ زون کے بلجیت نگر وارڈ کے اندر، گوشالہ پارک کے قریب پریم نگر میں واقع میونسپل پرائمری اسکول کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر ایم سی ڈ ی میں قائد ایوان پرویش واہی ، ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین یوگیش ورمااور ڈپٹی چیئرمین امت کھر کھر ی، مقامی کونسلر ڈاکٹر روناکشی شرما،سابق میئر آدیش گپتا،ایڈیشنل کمشنرسنجیو متل، زون ڈپٹی کمشنر دلخش مینا ،ڈائرکٹر آف ایجوکیشن نکھل تیواری فسران اور اسکول اساتذہ موجود تھے۔
اس نو تعمیر شدہ میونسپل پرائمری سکول کی عمارت پر 12.5 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ اسکول کی عمارت میں 20 کلاس رومز، 14 اضافی کمرے، ایک ہال، اور بیت الخلاءکی مناسب سہولیات موجود ہیں۔ پرویش واہی نے پرویش واہی نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کو پوری لگن کے ساتھ تعلیم دیں تاکہ وہ بڑے ہو کر ذمہ دار شہری بن سکیں۔ یوگیش ورما نے کہا کہ ہر میونسپل اسکول کے لیے ایک وقف ویب ایپلیکیشن تیار کی گئی ہے، جس سے والدین اپنے بچوں کے امتحانی نتائج اور دیگر متعلقہ معلومات کو گھر کے آرام سے حاصل کر سکتے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *