
نئی دہلی/پنجاب 28مارچ(میرا وطن نیوز )
پنجاب میں اپنے فلیگ شپ ہیلتھ ماڈل کو مزید مضبوط کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کی سرکارنے ہفتہ کو 109نئے عام آدمی کلینکس عوام کے حوالے کر دیے، جس کے بعد ریاست میں کلینکس کی تعداد صرف چار برسوں میں بڑھ کر 990ہو گئی ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں مزید 400کلینکس قائم کیے جا ئیں گے۔ ریاستی سرکار کے اس اقدام کو مفت عوامی صحت کے نظام میں ایک بڑی توسیع کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔
آپ کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے بتایا کہ ان کلینکس میں 107ادویات اور 47تشخیصی ٹیسٹ مکمل طور پر مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ان کلینکس میں 5کروڑ او پی ڈی وزٹس ریکارڈ کی جا چکی ہیں، جو اس ماڈل کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ سرکار 65لاکھ خا ند انوں کو ہیلتھ کا رڈ جاری کر رہی ہے، جن میں سے 30لاکھ کارڈ پہلے ہی بنائے جا چکے ہیں اور 1.65لاکھ افراد ان کے ذریعے علاج حاصل کر چکے ہیں۔
فتح گڑھ صاحب میں ایک بڑے عوامی جلسے میںاروند کجریوال نے کہا کہ پنجاب کے ہر گا ¶ں اور محلے میں عام آدمی کلینک موجود ہوگا، جہاں ڈاکٹر کی فیس، علاج، ٹیسٹ اور ادویات سب کچھ مفت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 75برسوں میں کانگریس، بی جے پی اور اکالی دل کی سرکاریں رہیں، لیکن کسی نے بھی ایسا نظام قائم نہیں کیا جہاں عوام کو اتنی معیاری اور مفت سہولیات مل سکیں۔اروند کجریوال نے م کہا کہ چار برسوں میں پنجاب بھر میں مفت علاج کو یقینی بنایا گیا ہے اور 5کروڑ او پی ڈی وزٹس اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ اکالیوں منے پنجاب کو منشیات میں دھکیلا اور خاندن تبادہ کئے ،انہیں ریاست کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ آپ کی سرکار بننے کے بعد ریاست میں چو طرفہ ترقیاتی کام ہورہے ہیں اور ان کی سرکار کا مقصد زیادہ سے زیادہ سرکاری اسکیموں اور منصوبوں کا فائدہ ریاست کے عوام پہنچانا ہے۔
No Comments: