Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعلیٰ کا’انڈیا انوویٹ 2026‘ میں نوجوانوں سے ’دہلی 2.0‘ بنانے کا مطالبہ نوجوانوں کی توانائی اور اختراع ہندوستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے: ریکھا گپتا

نئی دہلی، 28 مارچ(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ہفتہ کو بھارت منڈپم میں منعقد ’انڈیا انوویٹس 2026‘ دنیا کے سب سے بڑ ے ہیکاتھان نامی بڑی تقریب میں شرکت کرکے ملک بھر کے نوجوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔ اس پروگرام میں ہزاروں نوجوانوں، شرکاءاور مندوبین نے شرکت کی۔ اس سال کے ایونٹ کا تھیم مصنوعی ذہانت، روبوٹک ٹیکنالوجی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے نئے آئیڈیاز پر مرکوز ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہاں موجود نوجوان صرف ٹیکنالوجی کے دائرے تک محدود نہیں ہیں۔ بلکہ، وہ شہروں کو بہتر بنانے، جمہوریت کو مضبوط کرنے اور معاشرے کو بااختیار بنانے کے لیے ٹھوس حل پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہی وہ نسل ہے جو خیالات کو اختراعات اور اختراعات کو ٹھوس اثرات میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ملک کے کونے کونے سے تعلق رکھنے والے باصلا حیت نوجوانوں کی توانائی، ہنر اور عزم ہندوستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو عالمی سطح پر ایک نوجوان ملک کے طور پر پہچانا جاتا ہے، جس کی 60 فیصد سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ یہ وسیع آبادی ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، اور یہی نوجوان ہیں جو ملک کو عالمی سطح پر نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس ہیکاتھان میں ایک کروڑ سے زیادہ شراکت داروںمیں سے 5ہزار سے زیادہ نو جوان منتخب ہوئے ہیں جو واقعی ہندوستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کا وزن آ نے والے وقت میں حکمرانی، معا شرے اور معیشت کی رفتار کو تشکیل دے گا۔ انہوں نے نوجوانوں کو ’دہلی 2.0‘ کی تخلیق میں شامل ہونے کے لیے ایک واضح کال جاری کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *