وزیر اعلیٰ نے 1,100 اسکولی طالبات میں سائیکلیں تقسیم کیں
دہلی بجٹ میں بہنوں ،بیٹیوںاور خواتین کا خیال رکھا گیا ہے

نئی دہلی، 26 مارچ(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کو شالیمار باغ اسمبلی حلقہ کے اندر سرکاری اسکولوں میں اس سال دسو یں جماعت میں داخلہ لینے والی 1,100 طالبات کو سائیکلیں تقسیم کیں۔ یہ تقریب پیٹم پورہ کے سرو ودیا ودیالیہ کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ سائیکلیں ملنے پر نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پروزیر اعلیٰ نے نے کہا کہ نوراتری محض عبادت کا تہوار نہیں ہے بلکہ یہ بیٹیوں کے احترام کا عہد کرنے اور ان کے بااختیار مستقبل کو یقینی بنانے کا عزم کرنے کا موقع بھی ہے۔ انہوںنے کہا کہ د ہلی بجٹ میں خاص طور پر بیٹیوں، بہنوں اور خواتین کے لیے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اسکیموں کو شا مل کرنے کی کوشش کی۔اس موقع پر پیتم پورہ وارڈ 57کے کونسلر امت ناگپال سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔
No Comments: