Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی کے راج میں گیس سلنڈر کی کالابازاری کا پردہ فاش :سوربھ بھاردواج

لوگوں کو بک کرایا گیا سلنڈر نہیں مل رہا ہے ،ایجنسی ریکارڈ میں ڈلیور دکھا جا رہا ہے

ِ
نئی دہلی، 27مارچ(میرا وطن نیوز )
راجدھانی دہلی میں بی جے پی کی چار انجن والی سرکار کی ناک کے نیچے ایل پی جی سلنڈروں کی بڑے پیمانے پر کالا بازاری ہو رہی ہے۔ لوگ باقاعدہ گیس سلنڈر بک کرا رہے ہیں، لیکن انہیں سلنڈر نہیں مل رہا۔ دوسری طرف ایجنسی کی جانب سے ان کے موبائل پر یہ پیغام بھیجا جا رہا ہے کہ سلنڈر ڈلیور ہو چکا ہے، حالانکہ حقیقت میں انہیں سلنڈر ملا ہی نہیں ہے۔جمعہ کو عام آدمی پارٹی نے اس بدعنوانی کا پردہ فاش کیا۔ آپ کے کارکنوں نے ایک گیس ایجنسی کے باہر موجود لوگوں سے بات چیت کر اس گھوٹالے کو بے نقاب کیا۔جہانگیر پوری میں گیس ایجنسی میں بک کرائے گئے سلنڈر کو صارفین کو دیے بغیر ڈلیور دکھایا جا رہا ہے ۔
اس سلسلے میں دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی۔انہوںنے کہا کہ دہلی میں ایل پی جی سلنڈروں کی کالا بازاری اور بدعنوانی پور ی طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔ لوگوں نے سلنڈر بک کروائے، مگر ایجنسی کے ریکارڈ میں بغیر ڈلیوری کے ہی ڈلیور دکھا دیا گیا۔ ان سلنڈروں کو کالا بازار میں 4سے 5ہزار روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔ویڈیو میں دکھایا گیا کہ عام آدمی پارٹی کے ایک کارکن نے جہانگیر پوری کی انڈین گیس ایجنسی کے باہر کھڑے لوگوں سے گفتگو کی۔ اس دوران بھاسکر نامی ایک شخص نے بتایا کہ اس نے گیس سلنڈر بک کروایا تھا، مگر بعد میں اسے بتایا گیا کہ سلنڈر کی ڈلیوری ہو چکی ہے، جبکہ حقیقت میں اسے سلنڈر نہیں ملا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *