
نئی دہلی/گجرات، 27مارچ(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے گجرات کے داہود میں وجے وشواس سبھا سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی اور کانگریس کے مبینہ گٹھ جوڑ پر زور دا ر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کی عوام اب بی جے پی کے ظلم کے خلاف کھڑی ہو چکی ہے اورآپ کے ساتھ مل کر تبدیلی لانے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی بڑھتی عوامی حمایت سے بی جے پی گھبرا گئی ہے اور روزانہ ہمارے کارکنان کو گرفتار کرایا جا رہا ہے۔
اروند کجریوال نے کہا کہ گزشتہ 30سال میں بی جے پی سرکار نہ اچھے اسکول دے سکی، نہ اسپتال اور نہ ہی کسانوں کے لیے پانی کا انتظام کر سکی، کیونکہ ان کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔ اس بار عوام کھیتی اور گھروں کی مفت بجلی، خواتین کو ایک ہزار روپے ماہانہ، 10لاکھ روپے کا ہیلتھ انشورنس اور بہتر تعلیم کے لیے وو ٹ دے گی۔بی جے پی نے آدیواسی سماج کا سب سے زیادہ استحصال کیا۔ کیجریوال نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں میں بی جے پی اور کانگریس نے مل کر گجرات کو لوٹا اور سب سے زیادہ آدیواسی سماج کا استحصال کیا۔ ان کے مطابق آدیواسی علاقوں میں تعلیم، روزگار اور بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے، اور ان کے نام پر آنے والا پیسہ بدعنوانی کی نذر ہو جاتا ہے۔منریگا میں بھی گھوٹالہ، آواز اٹھانے والے کو جیل بھیجا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ منریگا اسکیم میں بھی بدعنوانی کی گئی اور مزدوروں کے نام پر پیسہ ہڑپ لیا گیا۔ جب آپ کے ایک ایم ایل اے نے اس کے خلاف آواز اٹھائی تو اسے جیل بھیج دیا گیا، جبکہ اصل قصوروار آزاد گھوم رہے ہیں۔عوام کے ووٹ سے اقتدار، مگر عوام کے بچوں کے لیے کچھ نہیں۔ کجریوال نے کہا کہ عوام کے ووٹ سے بی جے پی اور کانگریس کے لیڈر اقتدار میں آتے ہیں، لیکن اپنے بچوں کو بیرون ملک پڑھاتے ہیں اور عام لوگوں کے بچوں کے لیے بہتر اسکول تک نہیں بناتے ہیں۔
No Comments: