Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میں کمرشل ایل پی جی سپلائی مختص کو 70فیصد تک بڑھایا

راجدھانی میںذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت چوکسی: سرسا

نئی دہلی، 27 مارچ(میرا وطن نیوز )
مرکزی سرکار کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے دہلی سرکارنے اپنی کمرشل ایل پی جی ایلوکیشن پالیسی پر نظر ثانی کی ہے، جس میں کل طے شدہ 50 فیصد مختص پر اضافی 20 فیصد اضافہ نافذ کیا گیا ہے۔ نتیجتاً، کل سپلا ئی اب اس کی پچھلی سطحوں کے 70فیصد تک پہنچ گئی ہے (ہر دن 19 کلوگرام کے 6,300 سلنڈ روں کی مقدار 9ہزار سلنڈروں کی روزانہ کی کھپت کے مقابلے)۔ ہوٹلوں، ریستورانوں، ’ڈھابوں‘، فوڈ پروسیسنگ یونٹس، ڈیریوں کے ساتھ ساتھ مزدوروں اور طلباءکے لیے 5 کلو کے سلنڈر کے منا سب انتظامات کو یقینی بنانے کے بعد، محنت کش صنعتوں جیسے کہ اسٹیل، آٹوموبائل، ٹیکسٹائل (بشمول ڈ رائی کلیننگ)، کیمیکل، پلاسٹک، کھیلوں کی سہولیات، شیشے، اور 1 یونٹس کی سپلائی میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ سلنڈر ترجیح خاص طور پر ان صنعتوں کو دی گئی ہے جہاں متبادل کے طور پر پی این جی دستیاب نہیں ہے۔
نظرثانی شدہ مختص کے تحت مختلف شعبوں ہوٹل، ریستوراں، ’ڈھابوں‘، فوڈ پروسیسنگ، اور ڈیری (3,375 سلنڈر)، صنعتیں (1,800)، ضروری خدمات — جیسے تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، ریلو ے ، ہوائی اڈے، اور بس خدمات (225)، کیٹررز/ ضیافتیں (225)،سرکاری ادارے، ٹرسٹ، پی ایس یو ، اور کمیونٹی کچن (225)،کھیلوں کی سہولیات/اسٹیڈیمز (270)؛ اور مہاجر مزدوروں کے لیے 5 کلو سلنڈر (180)۔وزیرخوراک اور رسد منجندر سنگھ سرسا نے کہا، ’دہلی کی صنعتیں اور خوراک سے متعلق کاروبار اب بغیر کسی رکاوٹ کے کام کر سکتے ہیں۔ 70فیصدکی سپلائی کی سطح تک پہنچنا مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان بہترین تال میل کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار کے ذریعہ راجد ھا نی میںذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت چوکسی رکھی جا رہی ہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *