Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

آپ اراکین اسمبلی نے گیس کی قلت کے خلاف اسمبلی کے باہر کیا مظاہرہ

گیس سلنڈروں کی کمی نے بی جے پی کی نکمی سرکار کی پول کھول کر رکھ دی

مودی سرکار نے کیا سرینڈر -غائب ہوا گیس سلنڈر،نعرے بازی کی گئی

نئی دہلی، 25مارچ(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے معطلی واپس نہیں ہونے پرجاری بجٹ اجلاس کے تیسرے دن بھی اسمبلی کے باہر زبردست مظاہرہ کرکے بی جے پی سرکار کی نااہلی کو بے نقاب کیا۔ منگل کو جہاں پالم آتشزدگی کا مسئلہ اٹھا کر ریکھا گپتا سرکار کو کٹہرے میں کھڑا کیا گیا، وہیں بدھ کے دن گیس سلنڈر کی قلت کو لے کر مرکزی سرکار کی ناکام خارجہ پالیسی پر سخت حملہ کیا گیا۔ دہلی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف آتشی کی قیادت میں تمام اراکین اسمبلی نے گیس سلنڈر کے پمفلٹ لے کر پیدل مارچ کیا اور نریندر مودی ہوئے سرینڈر، غائب ہوا گیس سلنڈر کے زبردست نعرے لگائے۔
اس موقع پر آتشی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کے سامنے سرینڈر کر دیا ہے اور اس کا خمیازہ پورا ملک بھگت رہا ہے۔دہلی سمیت پورے ملک میں گیس سلنڈر کے لیے لمبی لمبی قطاریں لگ رہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ نریندر مودی 56انچ کے سینے کی بات کرتے ہیں، لیکن انہوں نے امریکہ اور ٹرمپ کے سامنے سرینڈر کر دیا ہے۔ آج ان کی آواز بند ہو گئی ہے اور اس کا نقصان دہلی سمیت پورے ملک کے عوام اٹھا رہے ہیں۔ آج ملک بھر میں ایک گیس سلنڈر کے لیے لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ 56انچ کا سینہ کہاں گیا اور عوام کیوں پریشان ہیں۔
آتشی نے کہا کہ اسی دہلی اسمبلی میں بی جے پی نے وعدہ کیا تھا کہ ہولی اور دیوالی پر مفت سلنڈر دیے جا ئیں گے۔ اب ان کے مفت سلنڈر دینے کا طریقہ سمجھ میں آ گیا ہے کہ سلنڈر ہی غائب کر دو تاکہ سب کچھ مفت ہو جائے۔ جب سلنڈر ہی دستیاب نہیں ہوگا تو خرچ کس بات کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو سرکار چلانی نہیں آتی اور مرکزی سرکار میں وزیر اعظم مودی مکمل طور پر ناکام ثابت ہو ئے ہیں۔
آتشی نے کہا کہ آج دہلی کے لوگ بی جے پی سے تنگ آ چکے ہیں۔ ایک عام آدمی کو بجلی چاہیے لیکن بجلی کٹ رہی ہے، پانی چاہیے لیکن گندا پانی آ رہا ہے، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، پولیس تحفظ دینے میں ناکام ہے اور اسپتالوں میں دوائیں دستیاب نہیں ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *