
نئی دہلی، 18 مارچ(میرا وطن نیوز)
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ جب کہ یمنا کی کوئی صفائی نہیں ہوئی ہے، دریا کی نگرانی کے مقصد سے 6.2 کروڑ میں دو لگژری کشتیاں خریدنے کا فیصلہ دہلی کے ٹیکس دہندگان کی محنت کی کما ئی کا سراسر ضیاع ہے۔ یہ خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ دہلی کے محکمہ آبپاشی نے تاریخی طور پر اپنی موجودہ کشتیوں کے بیڑے کا استعمال کرتے ہوئے یمنا کا معائنہ کیا ہے۔
ریاستی صدر نے کہا کہ کروڑوں مالیت کی دو لگژری کشتیا ں خریدنا،صرف وزیر اعلیٰ، دیگر وزرائ، یا وی آ ئی پیز کے لیے چنیدہ مواقع پر معائنہ کرنے کے لیے، محض ایک پبلسٹی اسٹنٹ ہے جو کہ سرخیوں پر قبضہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، کیونکہ اس سے دہلی کے غریبوں کو قطعی طور پر کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
دیویندر یادو نے کہا کہ برسوں سے خاص طور پر موجودہ انتظامیہ کے تحت پچھلے سال اور کجریوال سرکار کے تحت پچھلے دس سالوں کے دوران، حکمراں نظام آلودہ اور زہریلی یمنا کو صاف کرنے یا دہلی کے باشندوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں مکمل طور پر نااہل ثابت ہوا ہے۔
No Comments: