Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایم سی ڈی کی ہاو ¿س میٹنگ کے دوران شہریوں کے مفاد میں لیے گئے اہم فیصلے: میئر

بھاجپا ایم ایل اے نے آپ کونسلر پر کیا حملہ ،میئر نے ایوان میں نہیں سنی بات:نارنگ

نئی دہلی ،13مارچ (میرا وطن )
دہلی میونسپل کارپوریشن کی جنرل ہاو ¿س میٹنگ کے دوران قومی راجدھانی کے شہریوں کے مفاد میں کئی اہم فیصلے لیے گئے۔ان میں خاص طور سے ایم سی ڈی نے 105 صفائی ورکرز کی خدمات کو باقاعدہ بنایا ہے۔حالانکہ اپوزیشن عام آدمی پارٹی نے راجندر نگر حلقہ سے پارٹی کی دلت کونسلر پر بی جے پی کے مقامی ایم ایل اے کے ذریعہ حملہ کئے جانے کا مدعااٹھایا اور ویل میں آکر بی جے پی کے خلاف خوب نعرے بازی کی ۔
میئر سردار راجہ اقبال سنگھ نے کہا کہ گزشتہ میٹنگوں کی طرح اس میٹنگ کے دوران بھی عام آدمی پارٹی کے کچھ کونسلروں نے ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔ انہوں نے ریمارک کیا کہ آپ کے کونسلر مفاد عامہ سے متعلق مسائل پر بامعنی بحث کرنے سے اکثر کتراتے ہیں اور اس کے بجائے ایو ان کی کارروائی کے دوران غیر ضروری رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں۔ اس کے باوجود، ایوان نے اہم شہری مسا ئل پر اپنی بحث جاری رکھی، کئی اہم تجاویز پر غور کیا اور بعد میں انہیں منظور کر لیا۔
ادھراپوزیشن لیڈرانکش نارنگ نے بتایا کہ دو دن پہلے بدھ کو راجندر نگر اسمبلی حلقے میں ہماری موجودہ دلت خاتون کونسلر جیوتی گوتم پر مقامی بی جے پی ایم ایل اے امنگ بجاج نے حملہ کرزخمی کردیا۔ اس وا قعے کے بعد بھی پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی تفتیش نہ ہونا انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ اسی مسئلے کو لے کر آ ج ہم نے ایوان میں آواز بلند کی تاکہ میئر صاحب اس بات کو سنیں۔ مگر میئر سننے کے لیے تیار نہیں تھے ۔ انہیں معلوم تھا کہ بی جے پی غنڈہ گردی کرتی ہے۔ بی جے پی دلت مخالف اور خواتین مخالف ہے،۔ اسی وجہ سے ہمیں مجبوراً ایوان کے ویل میں جانا پڑا اور اپنی بات رکھنے کے لیے آواز بلند کرنی پڑی

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *