
نئی دہلی، 13 مارچ(میرا وطن نیوز)
دہلی اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا نے جمعہ کوہندوستان میں اسپین کے سفیر جوآن انتونیو مارچ پوجول کی رہا ئش گاہ پر بشکریہ ملاقات کی۔ یہ ملاقات سفیر کی طرف سے دی گئی پروقار دعوت کے بعد ہوئی۔یہ ملاقا ت غیر رسمی بات چیت کے لیے ایک اہم موقع ثابت ہوئی اور اس نے ہندوستان اور اسپین کے درمیا ن دوستی، باہمی مفاہمت اور ثقافتی تبادلے کے جذبے کو تقویت بخشی۔
اس موقع پرا سپیکر نے پر مہمان نوازی اور ان کی رہائش گاہ پر دیئے گئے پرتعیش ظہرا نے پر شکریہ ادا کیا۔ میٹنگ ایک خوشگوار اور باوقار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں ہر ایک نے ہسپانوی روایات کی عکاسی کرنے والے خصوصی پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے، جو کہ ہندوستانی تالوں کے مطابق بھی تیار کی گئی تھیں۔
No Comments: