
نئی دہلی، 13 مارچ(میرا وطن نیوز)
شاہجہاں آباد ری ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی 38ویں بورڈ میٹنگ جمعہ کو و ز یر اعلیٰ اور ایس آر ڈی سی کی چیئرپرسن ریکھا گپتا کی صدارت میںہوئی ۔جس میں دوران پرانی دہلی کی ہمہ جہت تر قی ، ثقافتی ورثہ کے تحفظ اور متعلقہ امور سے متعلق کئی اہم مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے زور دے کر کہا کہ ان مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔
میٹنگ میں کابینی وزیر آشیش سود سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ کارروائی کے دوران بورڈ کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ اس سلسلے میں تین مجوزہ آپشنز کو شارٹ لسٹ کرکے اور انہیں ترجیح کے مطابق ترتیب دے کر نیا نام فائنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں لال جین مندر سے فتح پوری مسجد تک پھیلے چاندنی چوک کی بحالی کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے زور دے کر کہا کہ اس ادارے کی جامع تنظیم نو اور احیاءکا وقت آ گیا ہے۔ سرکار نہ صر ف بورڈ کا نام تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے بلکہ اس اقدام کے ذریعے پرانی دہلی اور شاہجہاں آباد خطہ کی حقیقی تعمیر نو کو تیز کرنا چاہتی ہے۔
No Comments: