
نئی دہلی، 13 مارچ(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعہ کو بڈو سرائے پل،نجف گڑھ ڈرین اور پنکھا روڈ ڈرین پر نئی جدید ترین ایمفیبیئس ایکسکاویٹر مشینیوں(لانگ بوم اور شارٹ بوم ) کو لانچ کیا کیا ۔یہ مشینیں نالوں کی سلٹنگ، کچرے کو ہٹانے اور پانی کے ہائیسنتھس کو تیزی سے اور مو ¿ثر طریقے سے صاف کرنے میں سہولت فراہم کریں گی۔ اس اقدام سے پانی کی نکاسی کے نظام میں بہتری آئے گی اور مانسون کے موسم میں پانی جمع ہونے کے مسئلے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ تقریب میں کابینی وزیر پرویش صاحب سنگھ اور آشیش سود کے ساتھ متعلقہ محکموں کے سینئر افسران موجود تھے۔
اس موقع پر ریکھا گپتا نے کہا کہ دہلی سرکارکے نالوں کو صاف کرنے اور دریائے جمنا کو صاف ستھرا بنا نے کے لیے مکمل عزم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک انداز ے کے مطابق نجف گڑھ ڈرین میں 10 ملین میٹرک ٹن سے زیادہ گاد جمع ہے۔ ہٹانے کے اس عمل کو انجام دینے کے لیے ان جدید ایمفیبیئس مشینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ سرکارنے اضافی ایمفیبیئس مشینیں خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ان میں سے ایک مشین پہلے ہی لائی جا چکی تھی جبکہ چار نئی مشینیں آج باضابطہ طور پر لانچ کی گئیں۔ باقی مشینیں بھی جلد محکمہ کے حوالے کر دی جائیں گی۔
اس موقع پر وزیر آبی پرویش صاحب سنگھ اور وزیر داخلہ آشیش سود نے کہا کہ نجف گڑھ ڈرین اور اس سے منسلک بڑے نالوں کی صفائی کے لیے جدید ترین ایمفیبیئس مشینوں کی تعیناتی دہلی سرکار کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ نالے کی نئی دیواریں تعمیر کر دی گئی ہیں اور پہلے 100 دنوں میں نالے کی ابتدائی صفائی اور اس کے ایک حصے پر بیوٹیفکیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
No Comments: