Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

فضائی آلودگی سے نمٹنے کےلئے آئی آئی ٹی مدراس کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط

دہلی کی ہوا کو صاف کرنے کےلئے اختراعی اور سائنسی حل تلاش کرنا ضروری:سرسا

نئی دہلی، 13 مارچ (میرا وطن نیوز )
دہلی سرکارنے جمعہ کو آئی آئی ٹی مدراس کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔اس کے تحت ’فوٹو کیٹیلیٹک سموگ ایٹنگ سرفیسز کی تاثیر پر ایک جامع مطالعہ‘ شروع کیا جائے گا۔ یہ مطالعہ خاص طور پر ٹائٹینیم ڈائی آکسائیڈ (TiO2) یا اسی طرح کے محفوظ فوٹوکاٹیلیسٹ کے استعمال کے ذریعے دہلی میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لے گا۔
اس مفاہمت نامے پر دستخط کے دوران وزیر ماحولیات منجندر سنگھ کے علاوہ آئی آئی ٹی مدراس کے شعبہ طبیعیات کے پروفیسر سومناتھ سی رائے بھی موجود تھے، جو اس مطالعہ کے لیے پرنسپل انویسٹی گیٹر کے طور پر کام کرتے ہیں۔ تقریب میں محکمہ ماحولیات اور دہلی پولیوشن کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی ) کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ انہوںنے کہا:’اس مطالعے کے ذریعہ، ہمارا مقصد سڑکوں، عمارتوں اور دیگر شہری سطحوں پر ’سموگ ایٹنگ‘کوٹنگز لگانے کے لیے سب سے زیادہ موثر ، پائیدار، اور کم لاگت کے طریقوں کی نشاندہی کرنا ہے۔ اگر یہ مطالعہ اس بات کا ثبوت فراہم کرتا ہے کہ اس طرح کی کوٹنگز
2 NO اور دیگر آلودگیوں کو مو ¿ثر طریقے سے کم کر سکتی ہیں، تو یہ ہمارے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *