
نئی دہلی،13مارچ (میرا وطن نیوز)
آپ کے مقامی ایم ایل اے چودھری زبیر احمد نےسیلم پور اسمبلی حلقہ کے تحت عثمان پور اور کیتھواڑہ کے علاقوں میں سیور کی نئی پائپ لائن ڈالنے کے کام کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس منصوبے کے تحت علا قے میں تقریباً 250 میٹر لمبی نئی سیور لائن ڈالی جائے گی، جس سے مقامی لوگوں کو درپیش دیرینہ مسا ئل کا حل نکلنے کی امید ہے۔اس پروجیکٹ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس نئی پائپ لائن کو بچھانے میں تقریباً 35 لاکھ روپے کا خرچ آئے گا۔ یہ لائن امبیڈکر چوک پرتبھا اسکول سے شروع ہو کر داتا رام چوک تک ڈالی جائے گی۔
ممبر اسمبلی چودھری زبیر احمدکے مطابق، تعمیراتی کام کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا اور امید ہے کہ اگلے دو سے تین مہینوں میں یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عثمان پور اور کیتھواڑہ کی عو ا م طویل عرصے سے سیور اوور فلو کی وجہ سے پریشان تھے۔ سڑکوں پر گندا پانی جمع ہونے سے نہ صرف آ مد و رفت میں دشواری ہوتی تھی بلکہ بیماریوں کا خطرہ بھی لاحق تھا۔ اس نئی لائن کے ڈلنے کے بعد علا قے کے لوگوں کو گندگی اور اوور فلو کی پریشانی سے مستقل نجات مل جائے گی۔
افتتاح کے موقع پر مقامی لوگوں اور پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ان میں دہلی جل بورڈ کے جے ای انشل مندرا،سپر وائزرشیلندر نرمل،وکیل احمد،سماجی کارکن سید ناصر جاوید،ضرار احمد،عبد المحمود ، محبو ب ادریسی،وشوناتھ شکلا،قاسم سیفی،راجندر پردھان،شاداب حسن،فیروز انصاری،عاصم حسین، دانش احمد،وجے پاٹھک،افسر خان،دھرمیندر سنگھ،ندیم شیخ،عارف ظہیر،جگ رام،دیوا،رمیش چندر ،محمد شکیل،رئیس اشرفی،وشال،روی پرتیک، احمد ذیشان وغیرہ شامل ہیں۔
No Comments: