
نئی دہلی، 13مارچ(میرا وطن نیوز)
آپ کے سینئر لیڈراور ایم سی ڈی میں قائدحزب اختلاف انکش نارنگ نے جمعہ کو ایم سی ڈی ہیڈکوارٹر، سوک سینٹر میں منعقدایوان کی میٹنگ میں پارٹی لیڈروںں کے عدالت سے الزامات سے بری ہو نے پر مبارکبادی کی قرارداد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے ملک کے مقبول عوامی لیڈر اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کو الزامات سے بری کیا جانا سچ اور انصاف کی بڑ ی جیت ہے۔ بی جے پی نے اقتدار کے لالچ میں اروند کجریوال، منیش سسودیا، سنجے سنگھ سمیت آپ کے دیگر لیڈروں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی جو سازش رچی تھی، وہ آخرکار ناکام ثابت ہوئی ہے۔
اس موقع پرانکش نارنگ نے کہا کہ ہم ملک اور دہلی کی بیدار عوام کو بھی مبارکباد دیتے ہیں، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں سچ اور ایماندار سیاست کا ساتھ دیا،یہ جیت سچ، جمہوریت و عوام کے اعتماد کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ایم سی ڈی میں آپ کی سرکار تھی تو بی جے پی کے اپوزیشن لیڈر اکثر یہاں آکر کالی پٹیاں دکھاتے ہوئے بہت شور مچاتے تھے، مگر آج ہم سب یہاں مکمل سکون کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ اسی دوران اس وقت کے قائدِ حزبِ اختلاف راجہ اقبال ہمیشہ مبینہ شراب گھوٹالے کے معا ملے پر ایک کالی پٹی اٹھایا کرتے تھے اور اسی کے تناظر میں آج میں ایوان میں یہ مبارکبادی قرارداد لایا ہوں
No Comments: