
نئی دہلی، 12 مارچ،(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کو اندرا گاندھی دہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی برائے خواتین (آئی جی ڈی ٹی یو ڈبلیو) کے 8ویں کانووکیشن میں شرکت کی۔ اس موقع پروزیر تعلیم آشیش سود، وائس چانسلر پروفیسر ر نجنا جھا، اساتذہ، والدین اور طلباءکی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب کے دوران یونیورسٹی کے مختلف پرو گراموں سے فارغ التحصیل طلباءکو مجموعی طور پر 1,181 ڈگریاں دی گئیں جن میں 938 انڈر گریجو یٹ، 212 پوسٹ گریجویٹ اور 31 پی ایچ ڈ ی کی ڈگریا ں شامل ہیں۔ یونیورسٹی نے شاندار تعلیمی کامیابیوں اور قائدانہ صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہو ئے دو چا نسلر کے تمغے، 15 وائس چانسلر کے تمغے، اور 26 شاندار کارکردگی ایوارڈز پیش کیے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے فارغ التحصیل طلباءکو مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش کی۔ انہو ں نے کہا کہ کانووکیشن صرف پڑھائی کا خاتمہ نہیں بلکہ زندگی کی نئی شر و عات ہے۔ انہوں نے طلباءپر زور دیا کہ وہ تجسس، اختراع اور ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھیں اور اپنے علم اور ٹیکنالوجی کو معاشرے اور ملک کے فائدے کے لیے استعمال کریں۔ وزیر تعلیم آشیش سود نے کہا کہ یہ موقع صرف ڈگری حاصل کرنے کا نہیں ہے، بلکہ دنیا کو یہ پیغام دینے کا ہے کہ آج کی نوجوان خواتین مستقبل کی تخلیق کار، اختراعی اور رہنما ہیں۔
No Comments: