
نئی دہلی، 12مارچ(میرا وطن نیوز )
دہلی میں بی جے پی سرکارعوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کچھ نہیں کر رہی ہے اور اگر عام آدمی پارٹی کے پارشد عوام کو سہولت دینے کی کوشش کرتے ہیں تو ان کے ساتھ مارپیٹ کی جاتی ہے۔ بدھ کو ایسا ہی ایک معاملہ اندراپوری وارڈ 140اور نارائنا وارڈ 139میں سامنے آیا، جہاں عوام کے لیے سڑک بنوا ر ہے آپ کی کونسلر جیوتی گوتم اور کارکن سنجے بیروہ پر بی جے پی کے ایم ایل اے اور اس کے غنڈوں نے جان لیوا حملہ کیا۔
راجندر نگر سے آپ کے سابق ایم ایل اے درگیش پاٹھک نے مارپیٹ میں زخمی کارکن سنجے بیروہ اور پارشد جیوتی گوتم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اس حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ ادھر پارٹی کے ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ دہلی پولیس کی کمزور کارروائی نہایت شرمناک ہے اور بی جے پی کے ایم ایل اے کو فوراً گرفتار کیا جانا چاہیے۔
No Comments: