Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی ایم ایل اے کا آپ کی دلت کونسلر پر جان لیوا حملہ

پولیس نے ابھی تک رپورٹ تک درج نہیں کی ہے :سنجے سنگھ

بی جے پی کی سرکار میں سابق ایم ایل اے بھی محفوظ نہیں ہیں
سومیش شوکین کو 10کروڑ کی رنگداری نہ دینے پر قتل کی دھمکی

نئی دہلی، 12مارچ(میرا وطن نیوز )
دہلی کے راجندر نگر اسمبلی حلقہ کے اندراپوری علاقے میں بی جے پی کے ایم ایل اے امنگ بجاج اور اس کے غنڈوں کی طرف سے عام آدمی پارٹی کی دلت کونسلر جیوتی گوتم اور لیڈر سنجے بیروہ پر جان لیوا حملہ کیے جانے پر پارٹی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔جمعرات کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے پاس پہلے تین انجن کے غنڈے تھے اور اب دہلی میں سرکار بننے کے بعد چار انجن کے غنڈے ہو گئے ہیں۔ چار انجن کی سرکار کی چاروں طرف غنڈہ گردی چل رہی ہے۔ اس موقع پر سنجے سنگھ نے دہلی میں کورٹ روم کے اندر قتل سے لے کر ایسا کوئی واقعہ نہیں بچا جو یہاں نہ ہو رہا ہو۔ دہلی میں گینگ وار ہو رہے ہیں، بچیوں اور خواتین کے اغوا ہو رہے ہیں اور سرِعام قتل کیے جا رہے ہیں۔ اب بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ مارپیٹ اور جان لیوا حملے شروع کر دیے ہیں۔انہوںنے کہا کہ دہلی میں اب چار انجن والی سرکار نہیں بلکہ چار انجن والی غنڈہ گردی چل رہی ہے۔
سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے راج میں سابق ایم ایل اے بھی محفوظ نہیں ہیں۔ سابق ایم ایل اے سومیش شوکین سے 10کروڑ روپے رنگداری مانگی گئی ہے اور رقم ادا نہ کرنے پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے دہلی پولیس کو شکایت دی ہے، لیکن پولیس کمشنر انہیں ملاقات کا وقت نہیں دے رہے ہیں۔ میں دہلی میں بگڑتی ہوئی قانون و انتظام کی صورتحال، رنگداری اور غنڈہ گردی کا معاملہ ایوانِ پارلیمنٹ اور وزارتِ داخلہ کی کمیٹی میں بھی اٹھا ¶ں گا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *