
نئی دہلی، 12 مارچ(میرا وطن نیوز)
پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کے حکم پر ہزاروں کانگریس کارکنوں نے جمعرات کو دہلی بھر کی 258 بلاک کانگریس کمیٹیوں میں گیس ایجنسیوں کے باہر ایل پی جی سلنڈر کی ملک گیر قلت، ان کے شرحوں میں اضافہ اور اس کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے مطا لبہ کیا کہ گیس سلنڈر وافر مقدار میں دستیاب کرائے جائیں اور بڑھے ہوئے نرخوں کو فوری واپس لیا جائے۔
ریاستی صدر نے کہا کہ پہلے سے ہی مالی مشکلات اور مہنگائی کا سامنا کرنے والے لوگوں پر گھریلو گیس فی سلنڈر کی قیمت میں 60 روپے اور کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 115 روپے کے اضافے سے اضافی مالی بوجھ پڑا ہے، اور ایل پی جی سلنڈر کی شدید قلت نے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکارکے اضافے کے بعد، راجدھانی دہلی میں گھریلو سلنڈر کی قیمت اب 913 ہے اور تجارتی سلنڈر کی قیمت 1883 ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں تاریخ میں پہلی بار ایل پی جی سلنڈر تقسیم کرنے وا لے مراکز کے باہر لمبی لائنیں لگائی جارہی ہیں، اور یہ کہ شدید قلت کی وجہ سے سلنڈر 3ہزار تک کی بلیک منی پر فروخت ہورہے ہیں۔ محکمہ مواصلات کے چیئرمین انل بھاردواج نے کانگریس کارکنوں کے ساتھ آرام باغ، رانی جھانسی روڈ پر گیس ڈسٹری بیوشن سنٹر کے باہر احتجاج کیا اور امبیڈکر بھون سے شروع ہوکر پیدل مارچ کا اہتمام کیا
No Comments: