Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

حج 2026 : حج انتظامات کےلئے دہلی حج کمیٹی کی میٹنگ اور رام لیلا میدان کا مشترکہ معائنہ

عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کےلئے حج کمیٹی پرعزم ہے: کوثر جہاں

نئی دہلی، 12 مارچ (میرا وطن نیوز)
گزشتہ دنوں ِ دہلی سرکارکے گزٹ (غیر معمولی) 9 مارچ کے ذریعے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی مدت کار میں آئندہ چھ ماہ کی توسیع کے بعد 12 مارچ کو توسیع شدہ حج کمیٹی کی پہلی میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں چیئرپرسن کوثر جہاں، ممبر نازیہ دانش (کونسلر)، ممبر محمد سعد، حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی اور ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسرمحسن علی نے شرکت کی۔میٹنگ میں حج 2026 کے لیے کی جانے والی انتظامات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اس سلسلے میں محکمہ محصولات دہلی سرکار (ہیڈکوارٹر) کے ڈپٹی کمشنر اور ضلع وسطی کے ڈی ایم سدھاکر کی نگرانی میں دہلی کے معروف رام لیلا میدان میں حج انتظامات سے متعلق کیے جانے والے کاموں کی تیاری کے لیے تمام متعلقہ محکموں، مثلاً دہلی میونسپل کارپوریشن، دہلی اربن شیلٹر امپروومنٹ بورڈ، دہلی پولیس، دہلی جل بورڈ، محکمہ صحت، بجلی محکمہ وغیرہ کے افسران کے ساتھ رام لیلا میدان کا مشترکہ معائنہ کیا گیا۔ تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دی گئی کہ تمام ضروری کام جلد از جلد آئندہ ماہ اپریل کے پہلے ہفتے تک مکمل کر لیے جائیں۔
واضح رہے کہ حج 2026 کا سفر 18 اپریل سے شروع ہوگا اور 20 مئی تک جاری رہے گا۔ اس دورا ن دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے انتظامات کے تحت دہلی سمیت ملک کی مختلف ریاستوں کے تقریباً 22 ہزار حجاج کرام دہلی سے اپنی مقدس حج کے سفر کے لیے روانہ ہوں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *