
نءی دہلی 11 مارچ ( میرا وطن نیوز): اتم نگر میں ہولی کے واقعہ کے بعد کشیدگی ، عید کے موقع پر تشدد کی دھمکیوں کے خلاف سخت کارروائی اور مکمل سیکیورٹی کا مطالبہ : شاہد گنگوہی دہلی کے اختتام نگر علاقے میں ہولی کے موقع پر ایک مسلم لڑکی پر زبر دستی رنگ پھینکے جانے کے واقعہ کے بعد مقامی سطح پر تنازع پیدا ہوا تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے بعد علاقے میں ماحول کشیدہ ہو گیا ۔ اطلاعات کے مطابق خود کو ہندو ر کشا دل سے وابستہ بتانے والے چند افراد اور دیگر شر پسند عناصر کی جانب سے آنے والے عید کے موقع پر مسلم برادری کے خلاف کھلی : کھلی تشد داور ہنگامہ آرائی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس سے مقامی باشندوں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں معروف سوشل اور آرٹی آئی ایکٹیوسٹ محمد شاہد گنگوہی نے دہلی انتظامیہ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی دھمکیاں نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ دہلی کے پر امن ماحول اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش بھی ہیں ۔
No Comments: