
نئی دہلی، 11مارچ(میرا وطن نیوز)
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی یاد میں ایک تعزیتی اجلاس کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقد کیا گیا، جس میں مختلف مذاہب، سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ یہ پروگرام انڈین مسلمس فار سول رائٹس (آئی ایم سی آر ) اور ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی مشترکہ کوششوں سے منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر سفیر ایران ڈاکٹر محمد فتح علی نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہا ر کیا اور کہا کہ بھارت کے عوام نے جس طرح ایران کے ساتھ ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا ہے، ایرا ن اس پر ہندوستانی عوام کا تہہ دل سے شکر گزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر جنگ مسلط کی گئی ہے ۔ ایران امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں تھا، لیکن ان دونوں ممالک نے دھوکہ دیتے ہوئے ایران پر حملہ کر دیا۔ سفیر ایران نے کہا کہ ایران کا موقف واضح ہے کہ وہ کبھی بھی عام شہریوں کو نشانہ نہیں بناتا۔
آئی ایم سی آر کے صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے کہا کہ بھارت مہاتما گاندھی کی سرزمین ہے اور ہمیں افسوس ہوتا ہے’ ہمارے وزیراعظم اسرائیل کے وزیراعظم سے ملاقات کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ امن کا پیامبر رہا ہے اور دہشت پسندانہ سوچ کو کبھی فروغ نہیں دیتا۔انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر اور سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ وہ اور ان کی جماعت آل انڈ یا کانگریس کمیٹی ایران پر کی گئی اس جارحانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ نڈیا اسلا مک کلچرل سینٹر کی جانب سے بھی اس سانحے پر ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا جائے گا۔
سابق ایل جی نجیب جنگ نے کہا کہ ایران ہمارا پڑوسی اور قدیم دوست ملک ہے جس کے سا تھ بھار ت کے تاریخی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیل اور امریکہ کا حملہ قابل مذمت ہے۔ نجیب جنگ نے کہا کہ اگر ہم ایران کے سپریم لیڈر کے قتل کی دو لفظوں میں بھی مذمت نہیں کر سکتے تو ہمیں اس پر شرم آنی چا ہیے ۔
رکن پارلیمنٹ پروفیسر منوج جھا نے بھی مرکزی سرکار اور بی جے پی کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی۔ انہو ں نے کہا کہ وہ ایران کے سپریم لیڈر کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے سرینڈر کرنے کے بجا ئے موت کو قبول کرنا پسند کیا۔ سرو دھرم سنسد کے چیف اور سناتن دھرم کے معروف پیشوا گوسوامی سشیل جی مہاراج نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ ایک ساتھ کھڑے ہیں اور ایران ہمارا پرانا دو ست ملک ہے۔
جماعت اسلامی ہند کے امیر انجینئر سید سعادت اللہ حسینی ،سابق جج جسٹس اقبال انصاری ،سابق رکن پارلیمنٹ اور کانگریس لیڈر کنور دانش علی، ممتاز سماجی کارکن فادر جان دیال، دھارمک جن مورچہ کے قو می صدر محمد سلیم انجینئر، سابق سفیر اشوک کمار شرما اور پلاننگ کمیشن کی سابق رکن سیدہ سیدین حمید سمیت متعدد اہم شخصیات شامل تھیں۔پروگرام کی نظامت کے فرائض سماجی کارکن ندیم خان نے انجا م دیے جبکہ اختتامی کلمات اور اظہار تشکر آئی ایم سی آر کے جنرل سکریٹری مسعود حسین نے پیش کیا۔
No Comments: