
نئی دہلی ،11مارچ (میرا وطن نیوز)
عوامی نمائندوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھا تے ہوئے میئر سردار راجہ اقبال سنگھ نے بدھ کو اعلان کیا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن نے نجی صحت کی دیکھ بھال کے اداروں میں اپنے موجودہ کونسلروں کو سینٹرل گورنمنٹ ہیلتھ اسکیم (سی جی ایچ ایس) کی شرحو ں پر طبی علاج فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میئر نے کہا کہ اس پہل کے تحت، دہلی کے موجودہ کونسلروں اور ان کے اہل انحصار اب درج کردہ نجی اسپتالوں، آنکھوں کے مراکز، دانتوں کے کلینکس اور تشخیصی مراکز میں سی جی ایچ ایس کی شرحوں پر مختلف قسم کے طبی ٹیسٹ اور علاج کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ یہ سہولت کونسلرز کو مقررہ شرحوں پر معیاری صحت کی دیکھ بھال تک رسائی فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ سی جی ایچ ایس کے شرح فراہم کرنے سے کونسلرز کو طبی مشاورت، ضروری ٹیسٹوں اور نجی صحت کے اداروں میں علاج تک آسانی سے رسائی حاصل ہو گی۔ یہ تسلیم شدہ صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کے ذریعے طبی خدمات تک رسائی کے عمل کو بھی ہموار کرے گا۔
No Comments: