
نئی دہلی، 11مارچ(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے ملک بھر میں گہرے ہوتے ایل پی جی گیس بحران کو لے کر وزیر اعظم پر سخت حملہ کیا ہے۔ اس کے لیے وزیر اعظم کی غلطیوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں ایل پی جی گیس کی شدید قلت ہو گئی ہے۔ اس کی وجہ سے ایک کروڑ سے ز یا دہ لوگوں کے بے روزگار ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ مودی جی نے ٹرمپ کے سامنے ملک کو امریکہ کی کالونی بنا دیا ہے۔ آخر مودی جی کی ایسی کیا مجبوری ہے؟ ٹرمپ کے دبا ¶ میں مودی جی کو جنگ شرو ع ہونے سے ایک دن پہلے اسرائیل جانے کی کیا ضرورت تھی؟
اس موقع پر اروند کجریوال نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے اپنے پرانے دوست ایران کو ناراض کر کے پو رے ملک کو ایل پی جی گیس کے شدید بحران میں ڈال دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت کی خارجہ پا لیسی ہمیشہ سے غیر جانبداری (گٹ نرپیکش) کی رہی ہے، لیکن مودی جی امریکہ اور اسرائیل کے سا تھ کھڑے نظر آئے۔ ایسا لگتا ہے کہ نریندر مودی ایک کمزور وزیر اعظم ہیں۔ اسی لیے ٹرمپ کے ہر حکم کو سر جھکا کر جی حضور کہہ کر مان لیتے ہیں۔ آخر ٹرمپ کے پاس ایسا کون سا راز ہے جس کی وجہ سے وز یر اعظم اتنے مجبور بنے ہوئے ہیں؟ اگر مودی جی کو ٹرمپ سے اپنے راز کے سامنے آنے کا خوف ستا رہا ہے تو وہ استعفیٰ دے دیں، مگر ملک کو برباد نہ کریں۔
آپ قومی کنوینر اروند کجریوال نے بدھ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور پارٹی لیڈر جا سمین شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک ایک نہایت سنگین بحران سے گز ر رہا ہے۔ پورے ملک میں ایل پی جی گیس کی شدید کمی ہو گئی ہے۔ ایل پی جی گیس گھروں میں کھا نا پکا نے، ریسٹورنٹ، ہوٹل، صنعتوں اور دیگر کئی کاموں میں استعمال ہوتی ہے۔ اس بڑی کمی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں روزانہ جتنی ایل پی جی گیس کی پیداوار ہوتی ہے، اس میں تقریباً 50 فیصد کی کمی آ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایل پی جی کی جتنی کھپت ہے، اس کا 60فیصد درآمد کیا جاتا ہے۔ اس 60فیصد درآمد کا تقریباً 90 فیصد ایل پی جی گیس آبنائے ہرمز (اسٹیٹ آف ہرمز)کے راستے آتی ہے۔ یہ راستہ بھارت کے لیے بند ہو گیا ہے۔ اس طرح 90فیصد ایل پی جی گیس کی درآمد کم ہو گئی ہے۔ اس وجہ سے ہمارے ملک میں ایل پی جی کی پیداوار میں تقریباً 50سے 55فیصد تک کمی آ گئی ہے
No Comments: