Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اسٹینڈنگ کمیٹی چیئرپرسن کی تمام 12 زونوں کے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ میٹنگ

ستیہ شرما نے ڈپٹی کمشنروں کو صفائی نظام کو مضبوط بنانے کےلئے ہدایات جاری کیں

نئی دہلی ،10مارچ (میرا وطن نیوز )
اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیہ شرما نے دہلی میونسپل کارپوریشن کے تمام 12 زونوں کے ڈپٹی کمشنرو ں اور انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے سینئر افسران کے ساتھ اہم میٹنگ کی، جہاں شہر کے صفائی کے نظام کو مضبوط بنانے اور دھول کی آلودگی کو کم کرنے سے متعلق مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر ایم سی ڈی کی طرف سے شہر میں صفائی کو بہتر بنانے اور دھول کی آلودگی پر قابو پانے کے لیے تمام زونوں میں شروع کی گئی 10 روزہ خصوصی صفائی مہم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس مہم کے تحت ریلو ے ٹریکس، سڑکوں، گلیوں اور دیگر عوامی مقامات سے کچرا اور تعمیرات اور مسماری کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔
ستیہ شرما نے افسروں کو واضح ہدایات دیں کہ وہ اس مہم کو سنجیدگی کے ساتھ چلائیں اور کسی قسم کی لاپرواہی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کچرا اور ملبہ سڑکوں، گلیوں، ریلو ے پٹریوں کے قریب اور دیگر عوامی مقامات پر کسی بھی صورت میں جمع نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے زونز میں غیر قانونی پارکنگ کے مسئلے پر بھی خصو صی توجہ دینے کی ہدایت کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ سڑکوں اور عوامی مقاما ت پر غیر قانونی پارکنگ کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی ہموار رہے اور شہر یو ں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *