Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی میں اعضاءکے عطیہ کا راستہ ہموار: سرکار نے مرکز کے ساتھ مفاہمت نامے پر کئے دستخط

راجدھانی میں اسٹیٹ آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن قائم کی جائے گی: وزیر اعلیٰ

نئی دہلی، 9 مارچ(میرا وطن)
دہلی سرکار نے پیر کو نیشنل آرگن ٹرانسپلانٹیشن پروگرام ( این او ٹی پی) کے تحت مرکزی سرکارکے ساتھ مفا ہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ مفاہمت نامے پر دستخط سے دہلی میں ریاستی اعضاءاور ٹشو ٹرانسپلانٹیشن آرگنائزیشن (ایس او ٹی ٹی او ) کے قیام کی راہ ہمو ار ہو گی ، جس سے راجدھانی میں اعضاءکے عطیہ اور پیوند کاری کے نظام کو مزید موثر اور ہموار بنایا جائے گا۔
اس موقع پر ریکھا گپتا نے کہا کہ اس وقت ملک میں اعضاءکے ٹرانسپلانٹ کا نظام انسانی اعضاءاور ٹشو ز کی ٹرانسپل انٹیشن ایکٹ 1994 اور 2014 کے قوانین کے تحت تین سطحوں پر کام کرتا ہے۔ ان میں قومی سطح پر نیشنل آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹیشن آرگنائزیشن (این او ٹی ٹی او)، علاقائی سطح پر ریجنل آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹیشن آرگنائزیشن (آر او ٹی ٹی سی) اور ریاستی سطح پر اسٹیٹ آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹیشن آرگنائزیشن (ایس او ٹی ٹی او) شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سے ضرورت مند مریضوں کو زندگی بچانے والے اعضاءکی بروقت فراہمی میں بہت مدد ملے گی، جس سے بہت سے لوگوں کو نئی زندگی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی سرکار اعضاءکے عطیہ کو ایک عوامی تحریک بنانے کے لیے بیداری پیدا کرنے اور صحت کے اداروں کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کام کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ یہ زندگی بچانے والا نظام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *