Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بی جے پی نے کجریوال اور دیگر کو بری کیے جانے کے خلاف دائر عرضی کا کیاخیر مقدم : سچدیوا

سی بی آئی افسر کے نچلی خلاف عدالت کے تبصروں پر روک لگانے کا دہلی ہائی کورٹ کا فیصلہ

نئی دہلی، 9 مارچ(میرا وطن)
دہلی بی جے پی صدر وریندر سچدیوا نے پیر کومنعقد پریس کانفرنس میں سابق وزیر اعلی اروند کجریوا ل، سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور شراب گھوٹالہ کے نچلی سی بی آئی عدالت کے ذریعہ دیگر ملزمان کو دہلی ہائی کورٹ میں طویل اور مدلل سماعت کے بعد بری کیے جانے کے خلاف دائر درخواست کے داخلے کا خیر مقدم کیا۔دہلی بی جے پی کے صدر نے کہا کہ سینئر وکلاءمنے نچلی عدالت کے فیصلے میں متعدد خامیوں کی نشاندہی کی ہے۔اس موقع پر میڈیا ہیڈپروین شنکر کپور موجود تھے۔
ریاستی صدر نے کہا کہ جھوٹ اور فریب کی عمر مختصر ہوتی ہے، اور اگرچہ عدالتی عمل کچھ لمبا ہو سکتا ہے، لیکن بالآخر سچائی ہی غالب آتی ہے۔ یہ مسئلہ کہ کیا دہلی کی اروند کجریوال سرکار نے شراب گھوٹالہ کا ارتکاب کیا تھا، اب دہلی ہائی کورٹ میں مختصر بحث کے بعد حل کیا جائے گا۔دہلی بی جے پی نے پہلے بھی کہا ہے ، اور ہم آج دہراتے ہیں، کہ ہم نچلی سی بی آئی عدالت کا مکمل احترام کرتے ہیں، لیکن جس طرح سے دہلی ہائی کورٹ نے سی بی آئی کے افسران کے خلاف سی بی آئی کورٹ کے تبصروں پر روک لگا دی ہے، وہ نچلی عدالت کے فیصلے کو سوالیہ نشان بناتا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *