
نئی دہلی،9مارچ (میرا وطن نیوز )
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کرشنا ویلفیئر سوسائٹی ٹرسٹ کی جانب سے بھارتیہ ودیا پیٹھ کے آڈیٹو ر یم میں ’مہیلا شکتی ایوارڈز‘ تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں تعلیم، صحت، قانون، طب اور سماجی خدما ت جیسے اہم شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 125 خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا۔
تقریب کے دوران اے آر کے اسٹوڈیو چیریٹی ڈیڈیکیشن کے تعاون سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک ’پنک پاور فیشن شو‘ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ فیشن شو میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نا مور خواتین، ماڈلز، اداکاراو ¿ں اور بچوں نے جوش و خروش سے شرکت کی۔ تقریب کا تھیم ’پنک پاور‘ تھا ، جو خواتین کی طاقت، خود اعتمادی اور بااختیار بنانے کی علامت ہے۔
نیشنل اکالی دل کے صدر پرمجیت سنگھ پما اور کئی دیگر شخصیات اور عہدیدار تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ تمام مہمانوں نے خواتین کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے انہیں معاشرے کے لیے ایک طاقتور تحریک قرار دیا۔
No Comments: