Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

صرف بااختیار خواتین ہی معاشرے اور ملک کی ترقی کو یقینی بنا سکتی ہیں

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کا تاریخی کرتویا پتھ پر ’شکتی واک‘میں اظہار خیال

نئی دہلی، 8 مارچ(میرا وطن)
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اتوار کو راجدھانی کے کرتویا پتھ پر خواتین کی طاقت کا خصو صی مظاہرہ دیکھا گیا۔ اس موقع پروزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے مرکزی وزیر اناپورنا دیوی اور مرکزی وزرائے مملکت انوپریہ پٹیل اور ساوتری ٹھاکر کے ساتھ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے زیر اہتمام “شکتی واک – #SheLeadsBharat” میں شرکت کی۔ واک انڈیا گیٹ سے شروع ہوئی اور تقریباً 2 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے وجے چوک پہنچی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ تقریب خوا تین کے احترام، قیادت اور شراکت کے لیے وقف ایک متاثر کن اقدام ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج ہندوستان میں خواتین نہ صرف خاندانوں اور معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں بلکہ وہ قوم کی تعمیر میں طاقتور شراکت دار بن کر ابھر رہی ہیں۔خواتین آج ملک کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں اور سائنس، انتظامیہ، کاروباری، تعلیم، کھیل اور دفاع سمیت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ یہ ’شکتی واک‘ صرف ایک تقریب نہیں ہے بلکہ خواتین کو عزت اور باا ختیا ر بنانے کا عہد ہے۔ یہ اقدام معاشرے میں خواتین کے کردار، شراکت اور قیادت کو تسلیم کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ خواتین کی طاقت، حساسیت اور قیادت معاشرے کی تشکیل کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس متاثر کن شکتی واک میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی تقریباً 3ہزار خواتین نے حصہ لیا۔ اس میں فوج، پولیس، صحت کی دیکھ بھال، کھیلوں اور سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ نچلی سطح کی آنگن واڑ ی اور آشا کارکنوں کی فعال شرکت دیکھی گئی۔ اس واک نے 150 سے زائد وزارتوں، محکموں اور تنظیمو ں کی خواتین کی نمائندگی کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔ لائن آف ڈیوٹی میں خواتین کی شراکت کو ظاہر کرنے کے لیے خصوصی 2D اور 3D تنصیبات نصب کی گئیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *