Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

خواتین نہ صرف روایت کی علمبردار ہیں بلکہ تبدیلی کی علمبردار بھی ہیں:وزیر اعلیٰ

نئی دہلی، 7 مارچ(میرا وطن)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے ہفتہ کو وگیان بھون میں منعقد ’بھارتی – خواتین سے نارائنی تک‘کے موضوع پر قو می خواتین مفکرین کانفرنس میں شرکت کی اور خواتین کو بااختیار بنانے اور خواتین کی قیادت کے مختلف پہلوو ¿ں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ’خواتین سے نارائنی تک‘ کے موضوع پر یہ دو رو ز ہ قومی مفکرین کانفرنس انتہائی معنی خیز اور متاثر کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ثقافت میں خواتین کو ہمیشہ طاقت، تخلیق اور ثقافت کی علامت کے طور پر د یکھا جاتا ہے۔ ویدوں، پرانوں اور ہندوستانی روایت میں، خوا تین کو الہی مخلوق کے طور پر تعظیم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کا سفر ’بیٹی بچاو ¿، بیٹی پڑھاو ¿‘ سے آگے بڑھ کر ’بیٹی پڑھاو ¿‘ تک پہنچا ہے۔ خواتین نہ صرف روایت کی علمبردار ہیں بلکہ تبدیلی کی علمبردار بھی ہیں۔
اس موقع پر راشٹریہ سیویکا سمیتی کی چیف آرگنائزر وی شانتا کماری، راشٹریہ سیویکا سمیتی کی آل انڈیا یوتھ چیف وجیا شرما اور پروفیسر وی ایس شرما، بھارتیہ ودوت پریشد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیوانی وی سمیت کئی شخصیات موجود تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *