Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

یو پی ایس سی میں کامیاب طلبہ کو ڈاکٹر سید احمد خان کی مبارکباد`

تعلیم ہی مسلمانوں کی ترقی اور باوقار مستقبل کا راستہ ہے

نئی دہلی،7مارچ (میرا وطن)
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سید احمد خان نے یو پی ایس سی امتحان میں کامیابی حا صل کرنے والے مسلم طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہو ں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف طلبہ اور ان کے اہل خانہ کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پوری ملت کے لیے خوشی کا موقع ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسلم نوجوان اسی طرح محنت اور لگن کے ساتھ تعلیمی میدان میں آگے بڑھتے رہیں گے اور ملک و قوم کی خدمت میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسلمانوں کے لیے تعلیم سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ صبر و حوصلہ کے ساتھ اپنے بچوں کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھائیں اور انہیں اعلیٰ تعلیم اور مسابقتی امتحانات کے لیے تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر کی جانب سے مسلمانوں کو مایوس اور کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن تعلیم اور محنت کے ذریعے اس کا مو ¿ثر جواب دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا اصل سرمایہ علم اور تعلیم ہے، اسی کے ذریعے وہ کامیابی اور عزت حاصل کر سکتے ہیں۔ قرآن مجید کی پہلی وحی ’اقرابسم ربک الذی خلق‘کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کا واضح پیغام یہی ہے کہ اللہ کے نام سے علم حاصل کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مسلم نوجوانوں کو مزید کامیابیوں سے نوازے اور انہیں قوم و ملک کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *