
نئی دہلی، 6مارچ(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی نے جمعہ کے روز اپوزیشن کے ارکانِ اسمبلی کو اسمبلی احاطے میں داخل ہونے سے رو کنے پر بی جے پی سرکارکی آمریت کے خلاف زبردست احتجاج اور نعرے بازی کی۔ پارٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج کی قیادت میں اسمبلی کے باہر ہونے والے اس احتجاج کے دوران کار کنان کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ جب اروند کجریوال خصوصی اختیارات کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے اسمبلی پہنچے تو کارکنان نے کجریوال تم ڈٹے رہو، ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعرے لگا کر ان کا حوصلہ بڑھایا۔ ا
س موقع پر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ کمیٹی کی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ نہ کرنے کے پیچھے بی جے پی سرکار کا خوف ہے کہ کہیں کیجریوال کوئی سچ نہ بول دیں۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی اسمبلی کی کمیٹی نے اپنے ہی سابق اسپیکر اور وزیر اعلیٰ کو طلب کیا ہے۔دہلی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف آتشی نے کہا کہ اروند کجریوال کو دہلی اسمبلی نے پھانسی گھر کے معاملے میں طلب کیا ۔ میں بی جے پی سے پو چھنا چاہتی ہوں کہ کیا یہ دہلی کا سب سے بڑا مسئلہ ہے؟ آپ کے رکن اسمبلی اور چیف وہپ سنجیو جھا نے کہا کہ دہلی میں پانی کی قلت، ٹوٹی سڑکیں، بڑھتی آلودگی، گندگی اور یمنا کی صفائی جیسے کئی سنگین مسائل موجود ہیں۔ لیکن دہلی کی بی جے پی حکومت ان مسائل کو حل کرنے کے بجائے صرف اروند کجریوال کو نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔
No Comments: