
نئی دہلی، 5 مارچ(میرا وطن)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اتوار 8 مارچ کو دہلی میں کئی اہم پروجیکٹوں کا افتتا ح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر دہلی میٹرو کی دو نئی راہداریوں، مجلس پارک سے موج پور-بابر پور (پنک لائن) اور دیپالی چوک سے مجلس پارک (میجنٹا ایل) کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، دہلی میٹرو کے فیز V (A) کے تحت تین نئے کوریڈورز کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ ان میٹرو پرو جیکٹوں کی لاگت 18,300 کروڑ روپے سے زیادہ ہے اور یہ دہلی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو مزید مضبوط کرے گا۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے یہ تمام پرو جیکٹ قومی راجدھانی کو صحیح معنوں میں ’ترقی یافتہ دہلی‘ بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ یہ منصوبے راجدھانی کے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو وسعت دیں گے، لوگوں کے لیے سفر کو آسان بنائیں گے، سڑکوں پر ٹریفک کی بھیڑ کو کم کریں گے، اور آلودگی کو کنٹرول کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام صبح دہلی میں ڈی ڈی اے اتسو اسٹال -3 (نرنکاری منڈل کے سامنے) میں منعقد ہوگا۔
No Comments: