Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

جے این یو طلبہ یونین کے انتخابات میں بایاں محاذ کی تنظیموں کے امیدوار صدر سمیت چاروں عہدوں پر قابض

یونائیٹڈ لیفٹ فرنٹ نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات میں صدر اور نائب صدر سمیت چاروں عہدوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (اے آئی ایس اے)، اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی)، اور ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ڈی ایس ایف) نے بائیں بازو کی جماعتوں کا مشترکہ محاذ بنایا تھا، جس میں ادیتی مشرا صدر کے عہدے پر، کے گوپیکا کو نائب صدر، سنیل یادو کو جنرل سیکریٹری کے عہدے پر، اور دانش علی کو جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر امیدوار بنایا گیا تھا۔ چاروں عہدوں کے لیے اصل مقابلہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) سے تھا۔
ایس ایف آئی کے صدر آدرش ایم ساجی نے کہا کہ لیفٹ یونٹی پینل کو منتخب کرکے جے این یو کے طلبہ وطالبات نے ایک بار پھر یونیورسٹی کی ترقی پسند، جمہوری اور سیکولر وراثت سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا ہے۔ اس زبردست مینڈیٹ سےدائیں بازو کے نظریے کو نکارنے کی عکاسی ہوتی ہے۔
بائیں بازو کی تنظیم کی صدارتی امیدوار ادیتی مشرا کو 1937 ووٹ ملے اور کے گوپیکا کو نائب صدر کے عہدے کے لیے 3101 ووٹ ملے، جنرل سکریٹری کے عہدے کے لیے سنیل یادو کو 2002 ووٹ ملے جبکہ جوائنٹ سکریٹری کے عہدے کے لیے دانش علی کو 2083 ووٹ ملے۔ اس الیکشن میں سب سے سخت مقابلہ جنرل سکریٹری کے عہدے کے لیے تھا جس میں سنیل یادو نے اے بی وی پی کے راجیشور کانت دوبے کو 74 ووٹوں سے شکست دی۔
اے بی وی پی کی طرف سے وکاس پٹیل صدر کے عہدے کے لیے، تانیا کماری نائب صدر کے عہدے کے لیے، راجیشور کانت دوبے جنرل سکریٹری کے عہدے کے لیے جب کہ جوائنٹ سکریٹری کے عہدے کے لیے انوج ڈمار میدان میں تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *