کچھ : وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے کچھ میں جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی۔ ساتھ ہی فوجی جوانوں کو مٹھائی بھی کھلائی۔ نریندر مودی اس دوران فوج کے لباس میں نظر آئے۔فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی منانے سے قبل نریندر مودی نے آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے گجرات کے نرمدا ضلع کے ایکتا نگر میں ’اسٹیچو آف یونیٹی‘ کے قریب ایک اجلاس سے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ’’دہشت گردوں کے آقاؤں کو پتہ چل گیا ہے کہ ہندوستان کا اب کچھ نہیں ہو سکتا، کیونکہ ہندوستان اب کسی دہشت گرد کو نہیں چھوڑے گا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کر کے دیوالی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، ’’ہم وطنوں کو دیوالی کی بہت بہت مبارکباد۔ روشنی کے اس روحانی تہوار پر میں ہر کسی کی صحت، خوشی اور خوش قسمت زندگی کی خواہش کرتا ہوں۔ ماں لکشمی اور بھگوان شری گنیش کی مہربانی سے سب کا بھلا ہو۔
No Comments: